برمنگھم میں 22 ویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا
تحریر :عبدالعزیز
برمنگھم (نمایندہ ٹیلنٹ)مقابلوں
کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ الیگزینڈر اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب میں شہزادہ چارلس
نے ایونٹ کا افتتاح کر دیا، الیگزینڈر اسٹیڈیم میں 30 ہزار سے زائد تماشائی موسیقی،
رقص اور آتش بازی کے شاندار مظاہرہ سے لطف اندوز ہوئے، تمام ملکوں کے اسکواڈز مارچ
پاسٹ میں شریک ہوئے، شہزادہ چارلس نے مختلف ملکوں کے بعد میزبان انگلینڈ میں بھی
25روز کا ٹور مکمل کرنے والی کوئنز بیٹن وصول کرنے کے بعد کھیلوں کے آغاز کا اعلان
کیا ،شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ میں ملبوس قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور
ریسلر انعام بٹ کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا،برمنگھم کے معروف UB40بینڈ نے گیمز کا آفیشل ترانہ ”چیمپئن“
گایا تو تماشائی اور ایتھلیٹس بھی ہمنوا ہوگئے، 80اور 90کی دہائی میں موسیقی کی دنیا
پر راج کرنے والے بینڈ ”ڈرین ڈرین“ نے اپنے مشہور گیتوں سے ماحول گرمادیا، ٹونی لومی،
اینڈیگو مارشل، گنی لیمون اور سٹی آف برمنگھم سیمفونی آرکسٹرا نے بھی اپنی پرفارمنس
تماشائیوں کے دل جیت لیے، تقریب کو 4چاند لگانے کے لیے 2ہزار رضاکاروں کی خدمات بھی
حاصل کی گئی تھیں۔
گیمز کے ابتدائی دن برمودا کی فلوراڈیفی نے اعزاز کے دفاع میں سرخرو ہوکر ملکی تاریخ رقم کردی، انھوں نے ویمنز ٹرائتھلون انفرادی اسپرنٹ ڈسٹنس فائنل میں میدان مارلیا، انھوں نے کامیابی سمیٹ کر 2018 میں جیتے گئے ٹائٹل کا دفاع کرلیا، انگلینڈ کی جورجیا ٹیلر برآن نے سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ڈیفی گیمز میں لگاتار دو گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی برمودا کی ایتھلیٹ بنیں، گیمز کا پہلا گولڈ میڈل انگلینڈ کے الیکس یائی نے جیت لیا، انھوں نے یہ طلائی تمغہ مینز انفرادی اسپرنٹ ڈسٹنس فائنل میں کامیابی سمیٹ کر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کے ہائیڈن ویلڈ نے سلور میڈل پر اکتفا کیا، آسٹریلیا کے میتھیو ہوسیر نے تیسری پوزیشن لے کر وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنائی۔رگبی سیونز میں انگلینڈ کو ابتدائی میچ میں غیرمتوقع شکست کا سامنا رہا، سماؤ نے کامیابی سے کھاتہ کھول لیا، انھوں نے انگلینڈ کو 34-0 سے آؤٹ کلاس کردیا۔مینز آرٹسٹک جمناسٹکس میں ویلز اور شمالی آئرلینڈ سرفہرست ہیں۔ویمنز ہاکی میں بھارت نے گھانا کو 5-0 سے ہرادیا۔3ضرب 3 مینز باسکٹ بال میں کینیڈا نے کینیا کو 15-12 سے قابو کرلیا۔مینز ٹینڈیم بی 1000 میٹر ٹائم ٹرائل میں اسکاٹ لینڈ نے گولڈ میڈل جیت لیا، اسکاٹش سائیکلسٹ نیل فیچی نے گیمز کا ریکارڈ بھی قائم کیا، نیل فیچی اور لوئس اسٹیورٹ نے ملک کو بڑی کامیابی دلوائی۔
بیڈمنٹن مکسڈ ٹیم ایونٹ میں
پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا رہا، ویمنز ڈبلز میں ماہور شہزاد اور
غزالہ صدیقی کو ٹریسا جولی اور گیاتری گوپ چند نے ہرادیا، مینز ڈبلز میں سیٹوک رینکریڈی
اور چیراغ شیٹی نے مراد علی اور محمد عرفان کو مات دی، سنگلز میں پی وی سندھو نے ماہور
شہزاد پر غلبہ پایا، مینز سنگلز میں کڈامبی سری کانت نے مراد علی کو زیر کیا۔دیگر میچز
میں انگلینڈ نے بارباڈوس کو 5-0 سے مات دی، سنگاپور نے ماریشس پر اسی مارجن سے غلبہ
پایا، جنوبی افریقہ نے جمیکا کو 3-2 سے ہرایا، ملائیشیا نے زیمبیا کو 5-0 سے قابو کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر فٹبال ورلڈ کپ : درست فیصلوں کے لیے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ گیا
ٹیبل ٹینس ویمنز ایونٹ میں
سنگاپور نے انگلینڈ کو 3-0 سے زیر کیا، نائیجیریا نے سینٹ ونسنٹ اور گرینیڈاز کو مات
دی، گیانا نے فجی کو 3-0 سے جبکہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو 3-0 سے قابو کرلیا۔ماریشس
نے مالدیپ کو اور آسٹریلیا نے ملائیشیا کو ہرادیا۔یوگینڈا کیخلاف کینیڈا نے 3-0 سے
فتح پائی، ویلز نے ویناتو کو 3-0 سے زیر کرلیا۔نیٹ بال ایونٹ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ
نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کیخلاف 74-22 سے کامیابی سمیٹ کر کھاتہ کھول لیا۔
کوئی تبصرے نہیں