رشین قونصل جنرل آندرے فیڈروف کی وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید قمر سے ملاقات


کراچی(نمایندہ ٹیلنٹ) کراچی میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹورووچ فیڈروف(Andrey Viktorovich Fedorov) نے آج محکمۂ سرمایہ کاری سندھ کے دفتر میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجیکٹس سید قاسم نوید قمر سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر ٹریڈ ریپریزینٹیٹو مسٹر رسلان علیف (Mr.Ruslan Aliev) اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ جبکہ سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ سید منصور عباس رضوی، ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ اسد ضامن اور محکمے کے دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و کاروباری مواقعوں کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔اجلاس میں سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے روس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دی اور موجودہ حکومت اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ پر پُل اور گھوٹکی کندھ کوٹ روڈ کی تعمیر سے عوام کو آمد و رفت کی تیز تر سہولت میسر آئے گی، سید قاسم نوید قمر

 وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر اور محکمۂ سرمایہ کاری کے افسران نے سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ روسی قونصل جنرل نے محکمۂ سرمایہ کاری کے دفتر میں گرمجوشی سے استقبال کا شکریہ ادا کیا اور محکمۂ سرمایہ کاری کی جانب سے دی گئی بریفنگ کو سراہتے ہوئے زراعت کے شعبے، ٹرانسپورٹ اور ویسٹ ٹو انرجی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ طرفین کے مابین مستقل روابط اور آج کی بات چیت پر کام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے دونوں جانب سے ایک ایک  فوکل پرسن مقرر کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ آج کے اجلاس میں دی گئی تجاویز پر مزید کام کیا جاسکے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے فوکل پرسن بھی نامزد کیے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں