وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت شنگھائی الیکٹرک کمپنی کے افسران ساتھ اجلاس



کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کے ساتھ آج محکمہ توانائی کے دفتر میں شنگھائی الیکٹرک کمپنی کے افسران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تھرکول پراجیکٹ میں زیر زمین پانی کے استعمال اور نبی سروجیہار پائپ لائن سے تھرکول پراجیکٹ کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت تھرکول پاور پراجیکٹ سے ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے منصوبوں پر بہت تیزی سے کام کر رہی ہے اور تھر پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو تمام ممکن سہولیات فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھر کول بلاک 1، اسلام کوٹ میں 1320 میگا واٹ پاور پلانٹ، رہائشیوں کی ری سیٹلمنٹ کے واجبات جلد ادا کئے جائیں، امتیاز احمد شیخ

وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جوانسال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متحرک اور فعال قیادت میں سندھ حکومت کا وژن ہے کہ ”تھر بدلے گا پاکستان“ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت تھر کے کوئلے کو ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام میں لانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ تیل اور گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والی خطیر رقم کو بچا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں